رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 400 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 115 فلسطینی شہید اور 490 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی حکام نے بتایا کہ بار بار کی خلاف ورزیوں میں فضائی حملے، شہریوں کو گولیاں مارنا، ناکہ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی آمد کو روکنا شامل ہے۔
یہ کارروائیاں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب ایک طرف قابض حکومت معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ کر رہی ہے اور دوسری طرف فلسطینی عوام پر حملے اور محاصرے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ان اقدامات کے ذریعے صیہونی حکومت غزہ کے عوام پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل میں حملوں کو بڑھانے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ